پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں پاکستانی صوفی گلوکارہ عابدہ پروین پرفام کریں گی،،

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں پاکستانی صوفی گلوکارہ عابدہ پروین، اور پاپ سنگرز علی ظفر، شہزاد رائے کے ساتھ ساتھ امریکی گلوکار جیسن ڈیرولو بھی پرفارم کریں گے۔
پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز 22 فروری سے دبئی میں ہورہا ہے جس کی افتتاحی تقریب کا آغاز
پاکستان وقت کے مطا بق رات آٹھ بجے ہوگا جس میں مشہور صوفی گلوکارہ عابدہ پروین پہلی بار کسی سپورٹس ایونٹ میں پرفارم کرتی ہوئی نظر آئیں گی
اس کے علاوہ علی ظفر اور شہزاد رائے بھی تقریب کا حصہ ہوں گے جب کہ مشہور امریکی پاپ گلوکار جیسن ڈیرولو کو بھی حاضرین کو محضوظ کرنے کے لیے بلایا گیا ہے۔
آرٹسٹوں کی پرفارمنس کے بعد شاندار آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا ہوگی۔
یاد رہے کہ افتتاحی تقریب کے بعد پہلا میچ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور پہلی بار ایونٹ کا حصہ بننے والی ٹیم ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

رابطہ نمبر : 03336444089

ہماری خبر پر نوٹس والے اداروں سے گزارش ہے کہ یہ ابتدائی معلومات اور تجزیہ کے طور پر اطلاع فراہم کرنا ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں ، اس پر ایکشن لینے سے پہلے ہمارے قوانین اور پرائیوسی پالیسی کو ضرور پڑھ لیں ،مزید معلومات کے لیےدیئے گئے نمبر پر رابطہ کریں ، شکریہ

اپنا تبصرہ بھیجیں