دودھ اور گوشت کی پیدوار کو بڑھانے کے لیے حکومت پنجاب انقلابی اقدامات کر رہی ہے ، ڈی سی راجن پور

دودھ اور گوشت کی پیداوار کو بڑھانے کے لئے حکومت پنجاب انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔آج بیو اؤں میں جانوروں کی مفت تقسیم اس انقلابی حقیقت کا عملی ثبوت ہے ۔یہ جانور بیواؤں کے لئے خوشحالی کا سبب بنیں گے۔یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد چوہدری نے گورنمنٹ تجرباتی فارم برائے مویشیاں فاضل پور میں بیوہ خواتین میں بھیڑیں تقسیم کرتے ہوئے کیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر اشرف انجم، ایڈیشنل ڈائر یکٹر لائیو سٹاک عبدالباسط بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر اشرف انجم نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آج تحصیل جام پور کی64 بیوہ خواتین میں 128 بھیڑیں تقسیم کی جا رہی ہیں ۔یہ مندری نسل کی بھیڑیں ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ہمارا مقصد بیوہ خواتین کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے تاکہ یہ معاشرے کی مفید شہری بن سکیں۔

رابطہ نمبر : 03336444089

ہماری خبر پر نوٹس والے اداروں سے گزارش ہے کہ یہ ابتدائی معلومات اور تجزیہ کے طور پر اطلاع فراہم کرنا ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں ، اس پر ایکشن لینے سے پہلے ہمارے قوانین اور پرائیوسی پالیسی کو ضرور پڑھ لیں ،مزید معلومات کے لیےدیئے گئے نمبر پر رابطہ کریں ، شکریہ

اپنا تبصرہ بھیجیں