قدرتی آفات اور ممکنہ سیلاب سے بچاو کے لیے انتظامات کی مکمل تیار کیا جائے ، ڈی سی راجن پور

قدرتی آفات اور ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کے لئے انتظامات کو پہلے سے ہی مکمل کیا جائے ۔لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔متوقع سیلاب سے بچاؤ کے لئے لوگوں کو پہلے سے آگاہ کیا جائے ۔یہ باتیں ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد چوہدری نے ڈیزاسٹر منیجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں۔اس موقع پر ڈی ایس پی زاہد مجید ،اے راجن پور ،اے سی جام پور ،ایکسین رود کوہی محمد جاوید،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈاکٹر محمد اسلم،سی ای او تعلیم سید ہدایت اللہ شاہ ،سی ای او صحت ڈاکٹر صدیق خان ،محکمہ سول ڈیفنس،ریوینو ،بلڈنگ ،سپورٹس،ڈویلپمنٹ کے افسران موجود تھے۔پی ڈی ایم اے کے منیجر شاہد اقبال نے اس موقع پر بریفنگ دی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع راجن پور کو دو طرح کے سیلاب سے سامنا کرنا پڑتا ہے ،ایک دریائی دوسرا رود کوہی ۔متوقع سیلاب سے بچاؤ کے لئے انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی ڈیوٹی کو پوری ذمہ داری کے ساتھ نبھائیں تاکہ لوگوں کی جان و مال کو محفوظ بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ سیلا بی علاقوں کا سروے کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔

رابطہ نمبر : 03336444089

ہماری خبر پر نوٹس والے اداروں سے گزارش ہے کہ یہ ابتدائی معلومات اور تجزیہ کے طور پر اطلاع فراہم کرنا ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں ، اس پر ایکشن لینے سے پہلے ہمارے قوانین اور پرائیوسی پالیسی کو ضرور پڑھ لیں ،مزید معلومات کے لیےدیئے گئے نمبر پر رابطہ کریں ، شکریہ

اپنا تبصرہ بھیجیں