ڈی پی او راجن پور محمد عتیق طاہر کا دبنگ فیصلہ ، راو ساجد بشیر سب انسپکٹر ٹریفک پولیس معطل ،

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن راو ساجد بشیرسب انسپکٹر حال تعینات فاضل پور ٹریفک پولیس نے ڈرائیور کے کاغذات کرنے کے لیے گاڑی کو روکا تو ڈرائیور نے کاغذات چیک کرائے تمام تر کاغذات مکمل ہونے کے باوجود چالان کی دھمکی دی اس پر ڈرائیور نے کہا کہ میری تمام چیزیں مکمل ہیں پھر کس چیز کا چالان کاٹتے ہو، اس نے کہا کہ آپ کی سپیڈ بہت تیز تھی ڈرائیور نے کہا کہ آپ کے پاس سپیڈ ماپنے والا آلہ ہے تو بتائیں ، اس پر دونوں میں بحث چھڑ گئی اور راو ساجد بشیر نے اس کے ساتھ ہاتھ پائی کرتے ہوئے ڈرائیور کی آنکھ پر زوردار گھونسہ دے مارا جس سے ڈرائیور کی آنکھ زخمی ہوگئی بعد ازاں اس کو ہسپتال لایا گیا ، اس پر سماجی حلقوں نے اس واقع کو ڈی پی او راجن پور کے نوٹس میں دیا تو انہوں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے راو ساجد بشیر سب انسپکٹر ٹریفک پولیس کو معطل کردیا ، اور تحقیقات کے بعد اس پر فرسٹ انویسٹی گیشن رپورٹ درج کی جائے گی ، اور قانونی کاروائی کے تمام تر تقاضے پورے کیئے جائیں گے ،
یاد رہے کہ راو ساجد بشیر کئی مرتبہ معطل ہو چکا ہے اور اس کی تنخواہیں بھی بند کی گئیں ہیں لیکن اس کے خلاف خاطر خواہ کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی گئیں ہیں سماجی حلقوں کی استدعا ہے کے ایسے پولیس اہلکارجو کالی بھیڑوں کی طرح پنجاب پولیس کو بدنام کیے ہوئے ہیں پاک کیا جائے ،

رابطہ نمبر : 03336444089

ہماری خبر پر نوٹس والے اداروں سے گزارش ہے کہ یہ ابتدائی معلومات اور تجزیہ کے طور پر اطلاع فراہم کرنا ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں ، اس پر ایکشن لینے سے پہلے ہمارے قوانین اور پرائیوسی پالیسی کو ضرور پڑھ لیں ،مزید معلومات کے لیےدیئے گئے نمبر پر رابطہ کریں ، شکریہ

اپنا تبصرہ بھیجیں