آواز92 کی آواز پر چیرمین نادرا عثمان یوسف مبین کا نادرا سنٹر راجن پور کا اچانک دورہ ،

previous arrow
next arrow
ArrowArrow
Slider

راجن پور ( بیورورپورٹ) چیرمین نادرا عثمان یوسف مبین کا راجن پور نادرا آفس کا اچانک دورہ کیا ، سائیلین سے سوالات اور ان کے مسائل کا فوری حل کرنے کی یقین دہانی کی ، راجن پور نادرا سے سائلین کو ایک عرصہ سے پریشانیوں کا سامنا تھا ،آواز 92 نے اپنی آواز جب چیرمین نادرا تک پہنچی تو انہوں نے نادرا راجن پور کا دورہ کرنے کو شیڈیول کیا ،
راجن پور نادرا سنٹر کے مسائل پر نوٹس لیتے ہوئے چیرمین نادرا نے کہا ،
ہم لوگ عوام کی خدمت کرنے کے لیے معاوضہ لیتے ہیں نہ کہ ان کو کسی قسم کی پریشانی میں مبتلا کرنے کے لیے اور میں وارننگ دیتا ہوں کہ آئندہ کسی بھی قسم کی شکایت پر فوری نوٹس لیا جائے گآ ، اور ایسے سٹاف کی ہمیں کوئی ضرورت نہیں ہے جو عوام کو پریشان کرے ،یہ کسی بادشاہ کادربار نہیں بلکہ ہم لوگ اس عوام کے سرونٹ ہیں ان کی خدمت کرنے کے لیے یہاں بیٹھے ہیں ، اور شام 4 بچے تک دفتر کے بیرونی احاطہ میں جتنے سائلین موجود ہوں گے ان کو پراسس کیاجائے گا، بین الاضلاع بھی شناختی کارڈ کے حوالے سے سٹاف کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ وفاقی ادارہ اس کو تحصیل آفس سمجھ کر دوسری تحصیل سے آئے ہوئے سائلین کو لائین سے باہر نکالنے والے کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی، لائین میں آنیوالے ہر سائل کو پروسس کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے ، نادرا ہیلپر کا کاونٹر باہر ہونا چاہیے چار گھنٹے لائین میں کھڑا رہنے کے بعد معلومات دینے کی بجائے سائل کو چار گھنٹے پہلے ہی بتا دیا جائے کہ اس کے ضرروی کاغذات کون کون سی ہیں ، اور آخر میں انہوں نے راجن پر سنٹر کے تمام سٹاف کی اجتماعی کارکردگی سے اطمینان کا اظہار کیا ، اور راجن پور سنٹر کی بہتری کے لیے ملتان ریجن سے ساتھ آنیوالے آفیسران کو ہدایت دی کہ سائلین کے لیے بھی اے سی کی سہولت میسر کی جائے ، فوٹو اور تھمب اسٹیشن کو ڈبل کیا جائے تاکہ سائلین کو کم از کم وقت میں مکمل پروسس کیا جائے ،

سائین سے بھی پریشانیوں ان کے مسائل کے بارے میں لائین میں کھڑے ہوکر ان کی پریشانیوں کے بارے میں دریافت کیا ،

چیرمین نادرا راجن پور میں سائلین سے مسائل پوچھتے ہوئے

ایک خاتون اپنے مسائل بتا تے ہوئے ،

چیرمین نادرا عثمان یوسف مبین اپنے وفد کے ہمراہ دربارفرید رحمتہ اللہ علیہ پر حاضری دینے کے لیے گئے اور دربارحضرت خواجہ فرید سے ملحقہ میوزیم کا بھی دورہ کیا اور وزٹر بک میں لکھا کہ میرے لیے اعزاز کی بات دربار فرید پر حاضری ہے ،

previous arrow
next arrow
Slider

معروف کالم نگار اور ایگزیکٹو ممبر آواز 92 عبدالجبار خان دریشک راجن پور کی عوام کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے اپنے قلم کے ذریعے ایوان بالا کے جنوبی پنجاب کے لیے بند دروازوں پر دستک دینے میں قلیدی کردار ادا کر رہے ہیں ، یہ ان کی کاوش تھی کہ چیرمین نادرا نے پہلی بار راجن پور سنٹر کو یہ اعزاز بخشا اور خصوصی دورہ کیا ،

رابطہ نمبر : 03336444089

ہماری خبر پر نوٹس والے اداروں سے گزارش ہے کہ یہ ابتدائی معلومات اور تجزیہ کے طور پر اطلاع فراہم کرنا ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں ، اس پر ایکشن لینے سے پہلے ہمارے قوانین اور پرائیوسی پالیسی کو ضرور پڑھ لیں ،مزید معلومات کے لیےدیئے گئے نمبر پر رابطہ کریں ، شکریہ

اپنا تبصرہ بھیجیں