“بیسٹ ٹیچر آف ڈسٹرکٹ راجن پور”کا اعزاز کس نے حاصل کیا ؟؟؟

previous arrow
next arrow
ArrowArrow
Slider

“بیسٹ ٹیچر آف ڈسٹرکٹ راجن پور”

کا اعزاز میڈم شازیہ نواز ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے سال 2017 کا بہترین ٹیچر کا ایوارڈ سرٹیفیکیٹ اور 50 ہزار روپے کیش پرائز کی صورت میں دیا۔ تقریب کا انعقاد چیف آرگنائزر سوسائٹی آف ہیومنٹی ڈاکٹر غلام شبیر ہال جام پور میں کیا گیا۔

اس موقع پر خالد محمود بھٹہ سینیئر ہیڈماسٹر جام پور نے کہا کہ محمد شفیق ساجد واقعی اپنے نام کی طرح شفیق انسان اچھے ادیب شاعر استادوں کے استاد (ماسٹر ٹرینر) ہیں ۔ انتہائی ملنساز انسان ہیں محنتی قابل ایماندار استاد ہیں۔آپ جہاں بھی جاتے ہیں اپنے حسن اخلاق اور قابلیت سے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنالیتے ہیں۔ امجد اسلام پتافی سابقہ ڈپٹی ڈی ای او جام پور نے کہا کہ شفیق ساجد میرا اچھا بھائی اور دوست ہے۔ آپ کا یہ حق بھی بنتا تھا اللہ تعالی نے آپ کو پہلے بھی عزت و مرتبے سے نوازا آگے بھی نوازے گا یقیناً آپ کے بھائی دوست عزیز شاگرد اس بات پر فخر محسوس کریں گے کہ محمد شفیق ساجد sss ایک شفیق بھائی دوست عزیز استاد باپ ہے اور ہماری نیک تمنائیں سدا آپ کے ساتھ ہیں۔ محمد شفیق ساجد نے ایم ایس سی جغرافیہ و ایم فل بہاولپور یونیورسٹی سے کیا اور ہیڈماسٹر و ڈپٹی ڈی او ایجوکیشن بھی رہے چکے ہیں اپنے ہر دور میں اخلاق پیار محبت قابلیت و مستقل مزاجی سے کام کیا آج بھی آپ کے ماتحت اور ساتھی اساتذہ و سٹآف آپ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالکریم ملک عبدالحمید سینیئر ہیڈماسٹر ۔ محمد رفیق بھٹی صدر ٹیچر یونین نے بھی محمد شفیق ساجد کھوکھر کی بہت تعریف کی اور ان کی خدمات کو سراہا

رابطہ نمبر : 03336444089

ہماری خبر پر نوٹس والے اداروں سے گزارش ہے کہ یہ ابتدائی معلومات اور تجزیہ کے طور پر اطلاع فراہم کرنا ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں ، اس پر ایکشن لینے سے پہلے ہمارے قوانین اور پرائیوسی پالیسی کو ضرور پڑھ لیں ،مزید معلومات کے لیےدیئے گئے نمبر پر رابطہ کریں ، شکریہ

اپنا تبصرہ بھیجیں