راجن پور میں رانا محمودالحسن کو سینیٹر بننے پر مبارکباد اور پروقار تقریب،

previous arrow
next arrow
Slider

راجن پور میں TDCP ہوٹل کوٹ مٹھن میں سینیٹر رانا محمود الحسن کو سینیٹر بننے کی خوشی میں عشائیہ دیا گیا ان کے ساتھ رانا طاہر شبیر ایم پی اے
۔ ملک مظہر عباس راں ایم پی اےرائے منصب علی خان ایم پی اےراناشاہد الحسن سٹی صدر مسلم لیگ ن ملتان وسابق ڈپٹی میئر ملتان و دیگر بھی ساتھ موجود تھے

راجن پور۔ ٹوورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب میں سینیٹر رانا محمود الحسن کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا میزبانی کے فرائض رانا ثناءاللہ کلیم ایڈووکیٹ اپوزیشن لیڈرمیونسپل کمیٹی کوٹ مٹھن اور رانا احسان اللہ کلیم اور رانا فخراللہ کلیم چیف آیگزیکٹو TDCP ہوٹل نے کئے ۔

سینیٹر رانا محمود الحسن کے استقبال کے لیے بہت بڑے تاریخی پروگرام کی تیاریاں مکمل تھیں جسمیں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی یہ عشائیہ جلسے کی شکل اختیار کرگیا اور سب سے اہم بات یہ تھی کہ سرداری علاقہ میں بغیر کسی سردار وڈیرے اور پیر کی حمایت کے یہ پروگرام تاریخی حیثیت اختیار کرگیا ۔
مقررین نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کی اشد ضرورت ہے اور اس کے لیے چاہے روڈ بھی بلاک کرکے منوانا پڑے منوائیں گے رانا محمود الحسن نے کہا کہ اپنے آپ کو منوانا پڑتا ہے جب حفیظ جالندھری نے قومی ترانے لکھا مشاعرے میں جاتے تو کراچی لاہور والے ان کا مذاق اڑاتے تھے انہوں نے قومی ترانہ لکھا اور آج ان کو سب مانتے ہیں حفیظ جالندھری کا شعر ہے

حفیظ اہل زباں کب مانتے تھے
بڑی مشکل سے منوایا گیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ملتان میں میں نے چار یونیورسٹیاں بنوا دی ہیں۔ جسمیں ایگری کلچر یونیورسٹی۔وومن یونیورسٹی۔ابجینرنگ اور آئی ٹی یونیورسٹی اور نشتر میڈیکل یونیورسٹی شامل ہیں ۔ یہ ضلع راجن پور زراعت کا گھر ہے یہاں پر زرعی یونیورسٹی کا کیمپس ہونا چاہیے آ پ لوگ نشاندھی کریں میں آپ لوگوں کے ساتھ مل کر ایگریکلچر یونیورسٹی کا کیمپس بنوانے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہیڈ پنجند پر عملی کام کررہے ہیں اور فش کیج فارمنگ کا کلچر لارہے ہیں۔ جس سے دریا میں ہی مچھلی فارم بنیں گے اس سے لوگوں کے روزگار اور دریائی زمینوں سے اربوں کا فائدہ ہوگا۔اس موقع پر راجنپور کی اہم شخصیات میں سے ۔ چوہدری مسعود اختر۔ کنور کمال اختر۔ ڈاکٹر جاوید اقبال.اظہر گوپانگ۔ راو صدیق۔طارق گوپانگ.چوھدری یوسف.رانا مختیار.شیخ ولی ساجد. صحافیوں۔ سیاسی۔ سماجی۔ سول سوسائٹی۔ وکلاء اور علاقے کی عوام شریک تھےاس پروگرام سے لگ رھا تھا تبدیلی کی ھوا چل پڑی ھے اور عوام کو رانا ثناالللہ کلیم کی صورت میں علاقے کی ترقی اور خوشحالی نظرآ رھی ھے

رابطہ نمبر : 03336444089

ہماری خبر پر نوٹس والے اداروں سے گزارش ہے کہ یہ ابتدائی معلومات اور تجزیہ کے طور پر اطلاع فراہم کرنا ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں ، اس پر ایکشن لینے سے پہلے ہمارے قوانین اور پرائیوسی پالیسی کو ضرور پڑھ لیں ،مزید معلومات کے لیےدیئے گئے نمبر پر رابطہ کریں ، شکریہ

اپنا تبصرہ بھیجیں