ہزاروں ایکٹر رقبہ پرناجائز قبضہ ، عدالتوں کے احکامات کھوہ کھاتے ، چیف جسٹس نوٹس لیں

previous arrow
next arrow
ArrowArrow
Slider

راجن پور کے نواحی علاقہ کوٹلہ عیسن کے درجنوں علاقہ مکینوں کا خواتین اور بچوں سمیت احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ احتجاج میں 90 سالہ ضعیف بزرگ خاتوں بھی شامل ۔ ایم پی اے سردار نصراللہ دریشک اور بیٹوں جن میں ایم پی اے سردار علی رضا دریشک اور سابق وزیر خزانہ سردار حسنین بہادر دریشک بھی شامل ہیں لوگوں نے زمینوں پر قبضے کا الزام لگا دیا ۔اس موقع پر متاثرین کا کہنا تھا ملزمان با اثر ہیں آئے روز تشدد کا نشانہ بناتے ہیں خواتین کو ہراساں کرتے ہیں فائرنگ کرتے ہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کرادیتے ہیں بچوں اور عورتوں کا گھروں سے نکلنا محال ہوگیا ہے اب ہماری سال بھر کی محنت اور ہمارے بچوں کی روزی گندم کی تیار فصل کو کاٹ کر زبردستی ساتھ لے جانا چاہتے ہیں حفیظا دریشک جوکہ ان کا کارندہ ہے ہروقت اسلحہ اور اٹھائے پھرتا ہے ساتھ آوارے قسم کے 100 سے زائد بندے لیے پھرتا رہتا ہے اور ڈراتا ہے ہم نے پولیس کو بھی کئی بار اطلاع دی مگر کاروائی ناہوتی ہے ہم انتہائی غریب ہیں وزیر اعلی پنجاب ، چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف آف آرمی اسٹاف انصاف فراہم کریں ۔۔۔

رابطہ نمبر : 03336444089

ہماری خبر پر نوٹس والے اداروں سے گزارش ہے کہ یہ ابتدائی معلومات اور تجزیہ کے طور پر اطلاع فراہم کرنا ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں ، اس پر ایکشن لینے سے پہلے ہمارے قوانین اور پرائیوسی پالیسی کو ضرور پڑھ لیں ،مزید معلومات کے لیےدیئے گئے نمبر پر رابطہ کریں ، شکریہ

اپنا تبصرہ بھیجیں