نیب نے 3400 افراد کے لیے شکنجہ تیار کرلیا، بڑے پیمانے پر کاروائی متوقع

لاہور ( نیوز ڈیسک)نیشنل اکاونٹبیلٹی بیورو نے بے رحمانہ احتساب کے عمل کو تیز کرنے کے لئے سیاستدانوں ،بیوروکریٹس،پولیس افسران ،تاجر اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی فہرست تیار کر لی ہے ۔فہرست میں3400کے قریب کرپٹ افراد کے نام شامل ہیں۔ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ان کرپٹ افراد کے خلاف شواہد اور ثبوت حاصل کر لئے گئے ہیں اور انہیں احتساب کے شکنجے میں جلد کس دیا جا ئیگا ۔

ذرائع کا کہناہے کہ حکومت کی سرپرستی میں سیاسی شخصیات ،بیورو کریٹس ،پولیس افسران اور مختلف شعبوں کے کرپٹ افراد مختلف معاملات میں لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا تھا جبکہ نیب کے سابق سربراہ چوہدری قمر الزمان کے دور میں کسی کرپٹ افسران کے خلاف مصلحت کے تحت کاروائی ہی نہیں کی جاتی تھی ۔نئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نیب کے افسران کو ہدایت اور احتساب کے بے رحمانہ عمل کو تیزی سے آگے بڑھایا جا ئے اور کسی بھی کرپٹ شخصیت سے رعائیت نہ برتی جائے۔ بتایا گیا ہے کہ نیب نے پاکستان بڑھ میں 3400کرپٹ اہم شخصیات کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں تا کہ عام انتخابات سے قبل انکے خلاف موثر کارروائیاں کرکے شفاف انتظامیہ جو کسی قسم کی کرپٹ آلودگیوں سے پاک ہو وہ سامنے آسکے ۔

رابطہ نمبر : 03336444089

ہماری خبر پر نوٹس والے اداروں سے گزارش ہے کہ یہ ابتدائی معلومات اور تجزیہ کے طور پر اطلاع فراہم کرنا ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں ، اس پر ایکشن لینے سے پہلے ہمارے قوانین اور پرائیوسی پالیسی کو ضرور پڑھ لیں ،مزید معلومات کے لیےدیئے گئے نمبر پر رابطہ کریں ، شکریہ

اپنا تبصرہ بھیجیں