راجن پور محکمہ صحت میں سینکڑوں گھوسٹ ملازمین کا انکشاف ، ارباب اختیار سے نوٹس کی اپیل

گزشتہ دنوں محکمہ صحت راجن پور نے ایسے ملازمین کی فہرست جاری کردی جن کا ریکارڈ نامکمل ہے یا پھر سرے سے ہے ہی نہیں ، اس فہرست میں ایسے ملازمین بھی شامل ہیں جو ریٹائرڈ ہوچکے ہیں ان ملازمین کو مشکلات کا سامنا ہے ،
محکمہ صحت نے باقاعدہ نوٹس جاری کیا ہے کہ ایسے ملازمین جن کا ریکارڈ نہیں ہے اپنا ریکارڈ جمع کروائیں ، اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ محکمہ صحت کے پاس ریکارڈ کو محفوظ رکھنے کے لیے سپرٹنڈنٹ ، ریکارڈ کیپر اور پرسنل فائل کلرک موجود ہونے کے باوجود بھی ملازمین کا ریکارڈ مکمل نہ ہونا واضع طور پر اشارہ کرتا ہے کہ یہ ایسے ملازمین ہیں جن کو گھوسٹ ملازمین سے تشبیہ دی جاسکتی ہے ،
راجن پور محکمہ صحت کو ہائی کورٹ سے ایک مراسلہ آیا جس کے تحت 2011ء سے سروس سٹرکچر سے محروم ملازمین کی حق رسی کی جائے لیکن تاحال اس پر رتی برابر بھی عملدرآمد نہ کرنا نہ صرف عدالت کی توہین ہے بلکہ ایسے ملازمین کے ساتھ ظلم کے مترادف بھی ہے جن کا 2011ء سے ترقی کا حق محکمہ کی چند کالی بھیڑوں نے غصب کیا ہوا ہے
دوسری طرف محمکہ صحت راجن پور کے سربراہ چیف ایگزیکٹونے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل ( پیرامیڈکس ) سٹاف کا خصوصی طور پر ریکارڈ غائب کرادیا ہے کیونکہ حالیہ میٹنگ میں پیرامیڈکس سٹاف کی جانب سے اس بات کی تشویش ظاہر کی گئی جس میں انہوں نے واضح کیا کہ ہمیں بھی ان گھوسٹ ملازمین کے ساتھ خوامخواہ شامل کردیا گیا ہے تاکہ عدالت سے ملنے والے مراسلے کے باوجود ہماری ترقی کو روکا جا سکے
راجن پور محکمہ صحت کے ارباب اختیار سے سوال ہے کہ اگر ملازمین کا ریکارڈ نہ ہے یا مکمل نہ ہے تو وہ ہر ماہ قومی خزانے سے تنخواہیں کیسے لے رہے ہیں ، اور ان کا ریکارڈ رکھنے والے ملازمین دفتر میں بیٹھ کر کیاکر رہے ہیں ، کیونکہ ملازمین کاریکارڈ مکمل رکھنا محکمہ کی اولین ‍ذمہ داری ہے اور اس مجرمانہ غفلت کا ذمہ دار کون ہے ایس کالی بھیڑوں کو بے نقاب کرنا محکمہ کی ویجیلینس کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے ۔
یاد رہے ڈپٹی کمشنر راجن پوراشفاق احمد چوہدری بھی محکمہ صحت کے ملازمین کا ریکارڈ مکمل کرنے اور عدالت کے حکم پر فوری عملدرآمد کی بابت بارہا چیف ایگزیکٹو محکمہ صحت کی توجہ مبذول کراچکے ہیں لیکن وہ ہیں کہ کوئی نہ کوئی بہانہ تیار رکھتے ہیں اور ملازمین کے حقوق کی پامالی کر رہے ہیں ۔
ان ملازمین کا ارباب اختیار سے اپپل ہے کے ایسے ملازمین جنہوں نے ریکارڈ کو غائب کیا ہے ان کے خلاف فوری طور پر محکمہ جاتی کاروائی عمل میں لائی جائے اور جن ملازمین کے پاس اپنا ریکارڈ موجود ہے ان کی ترقی کو عمل میں لایا جائے ،

رابطہ نمبر : 03336444089

ہماری خبر پر نوٹس والے اداروں سے گزارش ہے کہ یہ ابتدائی معلومات اور تجزیہ کے طور پر اطلاع فراہم کرنا ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں ، اس پر ایکشن لینے سے پہلے ہمارے قوانین اور پرائیوسی پالیسی کو ضرور پڑھ لیں ،مزید معلومات کے لیےدیئے گئے نمبر پر رابطہ کریں ، شکریہ

اپنا تبصرہ بھیجیں