راجن پور میں قبضہ مافیا نے تاریخ رقم کرڈالی ، حیران کن انکشاف ،

previous arrow
next arrow
ArrowArrow
Slider

راجن پور ( نیوز ڈیسک ) قبضہ مافیا نے قدیمی قبرستان کو بھی نہیں چھوڑا اور قبروں کو مسمار کرکے اپنے مکان میں شامل کر ڈالا ،
تفصیلات کے مطابق ارشاد بھٹہ نامی ایک شخص نے ڈی سی راجن پور اشفاق احمد چوہدری کو ایک درخواست گذاری تھی جس میں ایک قدیمی قبرستان کو مسمار کر کے مکان تعمیر کرنے کا ثبوت پیش کیا تھا جس پرنوٹس لیتے ہوئے ڈی سی راجن پور نے اے سی راجن پور شاہد محبوب کو مکمل تحقیقات کرنے کا حکم دیا تھا چن پر عمل درآمد کرتےہے ہوئے علاقہ ہذا کے پٹواری نے موقع ملاحظہ کرنے کے لیے گزشتہ روز محلہ کا دورہ کیا تھ موقع پرکچھ قبریں موجود تھیں ،جبکہ آٹھ مرلہ کے قبرستان میں سے 4 فٹ باقی رہ گیا ہے یاد رہے عبدالمجید نامی شخص نے صرف ایک اشٹامپ کے ذریعے زربیع کر کے الحاج محمد نعیم قریشی سے قبرستان سے ملحقہ پلاٹ خریدا اور نہیات چالاکی اور عیاری سے پلاٹ کی تعمیر کےوقت اس میں قبرستان کا حصہ بھی شامل کرلیا اور 20 سے زائد قبروں میں سے صرف 3 قبریں باقی بچا ڈالیں اس طرح عبدالمجید نے قبرستان پر قبضہ کرلیا ، مزید انکوائری عمل میں لائی جارہی ہے تمام تر ثبوتوں اور گواہوں کی روشنی میں اے سی راجن پور شاہد محبوب آج اس کا فیصلہ کریں گے

رابطہ نمبر : 03336444089

ہماری خبر پر نوٹس والے اداروں سے گزارش ہے کہ یہ ابتدائی معلومات اور تجزیہ کے طور پر اطلاع فراہم کرنا ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں ، اس پر ایکشن لینے سے پہلے ہمارے قوانین اور پرائیوسی پالیسی کو ضرور پڑھ لیں ،مزید معلومات کے لیےدیئے گئے نمبر پر رابطہ کریں ، شکریہ

اپنا تبصرہ بھیجیں