فاضل پور میں ریلوے کالونی میں سیوریج میں بد نظمی ، گندے پانی کے تالاب ، بیماریوں کا خدشہ

فاضل پور محلہ ریلوے کالونی میں سیورج نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ گندے پانی کے تالاب بھر گئے ۔جس کی وجہ سے زمینی پانی خراب ۔اہل محلہ مختلف بیماریوں میں مبتلہ۔تفصیل کے مطابق فاضل پور کا آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا محلہ ریلوے کالونی 20 سال سے سیورج سے محروم ۔جس کی وجہ سے محلہ میں جگہ جگہ گندے پانی کے تالاب بھرے ہوے ہیں جس کی وجہ سے پینے کا پانی خراب ہو گیا ہے لوگ پیٹ اور جلد کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں مچھر بھی زیادہ ہو گئے ہیں جس سے ڈینگی اور ملیریا کا خدشہ ہے ۔چیرمین سید مزمل بخاری کو بارہا مسلہ بتایا مگر انہوں نے کوئی حل نہیں کیا اہل محلہ کی حکام بالا اور ڈی۔سی۔او۔ راجن پور سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا

رابطہ نمبر : 03336444089

ہماری خبر پر نوٹس والے اداروں سے گزارش ہے کہ یہ ابتدائی معلومات اور تجزیہ کے طور پر اطلاع فراہم کرنا ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں ، اس پر ایکشن لینے سے پہلے ہمارے قوانین اور پرائیوسی پالیسی کو ضرور پڑھ لیں ،مزید معلومات کے لیےدیئے گئے نمبر پر رابطہ کریں ، شکریہ

اپنا تبصرہ بھیجیں